بین الاقوامی کالمز
اب کے محبت کیونکر ہو
نمیرہ محسن: پی این نیوز ایچ ڈی
اب کے محبت کیونکر ہو
خود سے عداوت کیسے ہو؟
گلچیں کو پکاریں ستمگر ہم
پت جھڑ سے سخاوت کیسےہو؟
بانہوں میں گھرے میٹھے دریا
پیاسے سے وحشت کیسے ہو؟
پوچھا ہے ہوا نے بھی ان سے
گلشن سے کنارا کیسے ہو؟
گرتا ہے فلک، اٹھتا ہے الم
دھرتی کو سہارا کیسے ہو؟
سیدہ نمیرہ محسن
ستمبر 2025



