آج کے کالمزفیچر کالمزکالمز

تنہا تنہا جیتے رہنا کتنا مشکل ہوتا ہے

تحریر: نمیرہ محسن شیرازی : پی این نیوز ایچ ڈی

تنہا تنہا جیتے رہنا کتنا مشکل ہوتا ہے
چاند سے پوچھو امبر پر دل کتنا بوجھل ہوتا

گل اور بلبل ، جل اور مچھلی
آس پاس سب رہتے ہیں
پھر بھی امرت پیار نہ برسے دریا جل جل مرتا ہے

لب جو کھولو آگ سی برسے تم بھی کیسے ہرجائی ہو
تم کیا جانو چڑیا سا دل کیسے پل پل روتا ہے

نیر کی مالا جپتے جپتے جیون سارا دان ہوا
شاید کوئی اپنا بھی ہو جس کو یہ دکھ دکھتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close