رپورٹ(تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
ریاض: سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلموں کی عکس بندی کے لیے ’العُلا منیجمنٹ‘ اور فلم کمپنی کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا۔
سعودی عرب میں بین الاقوامی فلموں کی عکس بندی کو فروغ دینے کے لیے پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتے کیے جا رہے ہیں۔
حال ہی میں ضلع العُلا اور دارالحکومت ریاض میں ایک امریکی فلم ’چیری‘ کے کچھ مناظر کی عکس بندی کی گئی تھی، یہ مملکت میں ہالی ووڈ کی کسی فلم کی عکس بندی کا پہلا تجربہ تھا، اب یہاں کی انتظامیہ نے ایک دوسری فلم کی شوٹنگ کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق ضلع العلا میں فلم پروڈکشن کے سلسلے میں مطلوبہ تمام سہولیات اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا انتظام کر دیا گیا ہے۔