تحریک انصاف آزادکشمیر حکومت کا تاریخی کارنامہ 206

تحریک انصاف آزادکشمیر حکومت کا تاریخی کارنامہ

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معلمین قرآن ریاست میں اہم ترین رتبے پہ فائز ہیں، ماضی میں دینی تعلیم دینے والے اساتذہ کو سکیل 1 دیا گیا جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ذاتی کاوشوں سے آج معلمین قرآن کے سکیلز اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کر دیئے.
معلمین القرآن کے سکیلز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تاریخ ساز قدم،496 معلمین قرآن جنہیں حال ہی میں گریڈ 1 میں کنفرم کیا گیا تھا اب انہیں اپ گریڈ کر کے ساتواں سکیل دیا جائے گا اس حوالے سے پہلے سے منظور شدہ قانون موجود ہے۔
وزارت تعلیم کے تحت معلمین القرآن اور قراءحضرات کا الگ سے ڈائریکٹوریٹ جنرل قائم کیا جائے گا۔
پرائمری سکولوں میں گریڈ 7 کے معلمین قرآن ناظرہ کی تعلیم دیں گے ۔
چھٹی جماعت سے دسویں تک ناظرہ اور ترجمہ کی تعلیم دی جائے گی ۔ ان معلمین کا گریڈ 9 ہو گا ۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت میں تجوید،ترجمہ اور تفسیر پڑھائی جائے گی ان معلمین کا گریڈ 16 ہو گا۔
معلمین قرآن اور قراءکی سکیل اپ گریڈیشن اور وزارت تعلیم کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا ۔
وزیراعظم نے معلمین قرآن، قراءحضرات کی مذکورہ سکیلز کے تحت بھرتیوں کا طریقہ کار طے کرنے اور سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔
ناظرہ قرآن کی قرات باعث ثواب ہے جبکہ ترجمہ اور تفسیر اس مقدس کتاب کے مفہوم کو سمجھنے کا باعث ہے،تعلیمی ادروں میں اس عمل کے آغاز سے طلبہ و طالبات فہم قرآن سے آشنا ہوں گے جودنیا و آخرت کو سنوارنے کا ذریعہ بھی ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مساجد کے بجلی بلات کی معافی کا بھی اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد بھی ہو چکاہے ۔
رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ ہو چکا ہے ۔ تقاریب میں درود شریف پڑھنا بھی لازمی قرار دیا جا چکا ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر بہت جلد اجماع و قیاس بورڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں