Heavy monsoon rains wreak havoc in West Germany 243

مغربی جرمنی میں مون سون کی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی

(رپورٹ مہوش خان جرمنی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بہت سے علاقوں میں شدید سیلاب پانی کے بہاؤ بڑھ جانے سے کئ مکانات بہہ گئے جس سے سو سے ذائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ،مغربی جرمنی میں شدید سیلاب کے دوران مکانات گرنے اور بہہ جانے کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں ​​لاپتہ ہوگئے 
جرمنی کی ریاست نارتھ رائن لینڈ فیلیا میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے،اسپتالوں میں لفٹیں بند، کیئر ہوم خالی کرائے گئے،ہیلی کاپٹروں کے زریعے شہریوں کو منتقل کیا جارہا ھے امدادی کاموں کے لیے فوج کے دستے طلب،محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ سے اتوار تک 
مغربی جرمنی سمیت برلن و برینڈن برگ میں بھی شدید طوفانی ہوائیں چلنے اور مزید بارشیں ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔پولیس نے بھی مغربی جرمنی میں ہونے والی  شدید بارشوں کے باعث متعدد گھروں کے گرنے کے بعد سو سے زائد ہلاکتیں اوردرجنوں افراد کے ​​لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں