Hawa's daughter is a victim of brutality in Hafizabad, shameful and sad news 225

حافظ آباد میں حوا کی بیٹی درندگی کا شکار، شرمناک اور افسوسناک خبر

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک )

غربت نے وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام کےملازم حق نواز کے آگے لٹنے پر مجبور کر دیا ، ملزم حق نواز نہ صرف مسلسل مجبور نور فاطمہ کی عزت سے کھیلتا رہا بلکہ ویڈیو بھی بناڈالی، شور کرنے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور جان سے مارنے دینے کی دھکیاں ، متاثرہ خاتون انصاف کے لئے DPO آفس حافظ آباد پہنچ گئی جلالپور بھٹیاں کی رہائشی نور عطیہ نے الزام عائد کرتے ھوئے ڈی پی او دفتر درخواست دائر کی ھے کہ چھ ماہ قبل اس کے خاوند نے اسے گھر سے نکال دیا اس مجبوری کی حالت میں سولنگی کھرل کے رہائشی حق نواز ولد نصراللہ نے اسے لالچ دیکر بلوایا کہ وہ اسے انصاف پروگرام میں امداد لیکر دے گا اور دوابہ نہر پر لیجا کر ذیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور ساتھ ویڈیو بنا کر کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ متاثرہ خاتون حاملہ ھونے اور اس کے مسلسل بلیک میل ھو کر ذیادتی کا نشانہ بننے کے بعد انصاف اور تحفظ کیلئے تھانہ صدر پہنچی جہاں پر اس کی شنوائی نا ھوئی اور پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ھے۔ عطیہ بی بی کا ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کیا ھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں