لاہورمیں زبردستی داخل ہونے پرپولیس کو ڈاکوسمجھ کرفائرکیا گیا، پولیس اہل کارکی موت سمیت تمام واقعات کے ذمہ دارحمزہ اوررانا ثنااللہ ہیں۔، فواد چوہدری 179

لاہورمیں زبردستی داخل ہونے پرپولیس کو ڈاکوسمجھ کرفائرکیا گیا، پولیس اہل کارکی موت سمیت تمام واقعات کے ذمہ دارحمزہ اوررانا ثنااللہ ہیں۔، فواد چوہدری

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وزیر قانون فوادچودھری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رات گئے گیارہ سو گھروں پرچھاپےمارے گئے، پولیس بغیروارنٹ گھروں میں داخل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے خواتین اوربچوں سے بدتمیزی کی، لوگوں کوتشدد کانشانہ بنایاگیا،چار سو سے زائد کارکن زیرحراست ہیں، پولیس نے خواتین کو بھی گرفتارکیا، ایکس سروس مین اورسول اداروں سےریٹائرڈ لوگ پولیس گردی کا نشانہ بنے۔
لاہورمیں زبردستی داخل ہونے پرپولیس کو ڈاکوسمجھ کرفائرکیا گیا، پولیس اہل کارکی موت سمیت تمام واقعات کے ذمہ دارحمزہ اوررانا ثنااللہ ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پنجابیوں ڈٹ جاؤ !اس حکومت کو پتہ نہیں کوئی ماں کالال پنجاب کےجذبوں کو نہیں دبا سکا پنجابیوں کےجذبے پانچ دریاؤں کی ٹھاٹھیں مارتے موجوں سےپانی لے کرجوان ہوئے ہیں، بزدلوں کا خیال ہے بندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں