ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے حج کے ارکان ، اہمیت اور فضیلت کے حوالے سے درس کا انعقاد 98

ہمنوا لیڈیز کلب کی جانب سے حج کے ارکان ، اہمیت اور فضیلت کے حوالے سے درس کا انعقاد

ریاض سعودی عرب شاہین جاوید :پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی خواتین کی نمائندہ تنظیم ہمنوا کی جانب سے حج پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں حج کی تعلیمات کے حوالے سے خصوصی معلومات فراہم کی گئیں اور ذوالحج کے پہلے دس دونوں کے فضائل بیان کئے گئے۔
سفیر پاکستان کی اہلیہ محترمہ عائشہ احمد نے مہمان حصوصی کے طور پر شرکت کی۔
مشہور سکالر محترمہ انیسہ مجاہد نے حج کی اقسام ، فرائض اور تعلیمات پر تفصیلی اور جامع درس دیا۔ جس میں یوم العرفہ کی اہمیت اور فضیلت بیان کی گی۔
 
تقریب کا آغاز زینب ملک کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔  مشہور سکالر محترمہ انیسہ مجاہد کی جانب سے حج کی اہمیت اور فضیلت پر گفتگو کی اور حج کے ارکان اورمسائل پر تفصیلی معلومات فراہم کی۔بعدازاں خواتین کے سوالوں کے جوابات بھی فراہم کئے جن سے ان کی رہنمائی ہو سکے اور حج کے ارکان اور طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد مل سکے۔ محترمہ شمائلہ کی جانب سے زوالحج کے پہلے دس ایام کی اہمیت اور فضیلت پر معلومات فراہم کی گی اور ان اذکار اور اعمال کا ذکر کیا جن کو کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمنوا لیڈیز کلب کی صدر بلقیس صفدر  نے محترمہ انیسہ مجاہد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نےاس قدر خوبصورت انداز میں حج سے متعلق درس دیا اور حج کی تعلیمات سے نوازا۔ درس کے اختتام پر خوبصورت دعا کا اہتمام کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لئے بھی اجتماعی دعا کی۔
کلب کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بلقیس صفدر نے کہا کہ کلب کے توسط سے مختلف قسم کے فلاحی کاموں میں مدد کی جاتی ہے جس میں بچیوں کی شادی کے اخراجات پورے کرنا اور مستحق بچوں کی فیسوں کا مناسب بندوبست کرنا شامل ہے۔ رمضان میں مستحق لوگوں کو روشن فراہم کرنا شامل ہے۔ دیار غیر میں موجود ہم وطنوں کے لئے وطن کی خوشبو اور وطن کی یادیں تازہ کرنے کے لئے ہمنوا لیڈیز کلب ہمیشہ بہترین کاوش کا مظاہرہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ انکا مذید کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے ہمارا کلب دیار غیر میں پاکستانی خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
کلب کی جنرل سیکریٹری غزالہ راجہ ، فنانس سیکریٹری ہما اسحاق ، کورڈینیٹر مدیحہ نعمان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں