Saudi Arabia's Ministry of Hajj and Umrah announces three different packages for Hajj pilgrims this year 431

 حج کے لئے 60 ہزار خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب نے اس بار بھی گزشتہ سال کی طرح حج صرف مملکت میں مقیم تارکین اور مقامی افراد تک محدود کر دیا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس بار صرف 60ہزار افراد سماجی فاصلے کی پابندی کے ساتھ حج کر پائیں گے۔ حج کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی ڈیڈ لائن 23 جون کو ختم ہو چکی ہے۔ جس کے بعد اب کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔
وزارت حج کے مطابق حج رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد حج کے لیے منتخب ہونے والے 60ہزار خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جو افراد حج کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں آج سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں حج کے لیے مخصوص تین پیکیجز میں سے کوئی ایک پیکیج کا انتخاب کرنا ہوگا۔ حج پیکیج خریدنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی جا رہی ہے 29 ذی القدہ کو یہ مہلت ختم ہو جائے گی۔ وزارت حج کے مطابق حج کے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواست گزاروں میں سے مردوں کی تعداد 59 فیصد جبکہ خواتین کی 41فیصد ہے جن کا تعلق 150 ممالک سے ہے۔ درخواست دینے والوں میں سے 38 فیصد کی عمر 31 سے 40 سال کے درمیان ہے جبکہ 26 فیصد کی عمریں 21 سے 30 سال،20 فیصد کی 41 سے 50 فیصد ہے۔
60 برس سے زائد عمر کے بھی 2 فیصد افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ 60 ہزار منتخب عازمین حج کا انتخاب اہلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ آج دوپہر دو بجے سے حج پیکیجز کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔وزارت حج کے مطابق اس بار کورونا پروٹوکولز کی وجہ سے حج پیکیج ماضی کے مقابلے میں مہنگے ہوں گے۔ منیٰ ٹاور میں قیام کے لیے حج پیکیج 16,560 ریال کا ہو گا۔ جبکہ 14,381 ریال مالیت کے دوسرے اور 12,113 ریال کے تیسرے پیکیج والے حجاج منیٰ کے خیموں میں ٹھہرائے جائیں گے۔ان پیکیجز کے لیے 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس الگ سے ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں