(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
.سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سعودی شہری نے اونٹ پر سوار ہوکر سفر حج کا آغاز کیا ہے۔عثمان الشاہین تاریخی قدیم راستے سے گزرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے گا اور فریضہ حج ادا کرے گا سعودی شہری عثمان الشاہین نے کہا کہ اونٹ پر سفر حج کا پروگرام اس جذبے سے بنایا ہے کہ آبا اجداد کی بھولی بسری یادیں تازہ ہوں۔ ہمارے بزرگ دشوار گزار راستوں سے سفر کرکے حج کے لیے مکہ مکرمہ جایا کرتے تھے انہوں نے کہا اور عازمین حج آغاز اسلام میں انہی مشکل ترین راستوں سے حج کا سفر کیا کرتے تھے عثمان الشاہین نے بتایا کہ ’اونٹ پر سعودی بادیہ نشینوں والا لباس زیب تن کرکے سفر کررہا ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ میں شہر کا رہائشی نہیں بلکہ صحرا نشین بدو ہوں۔ یہ الگ بات ہے کہ اس وقت سعودی عرب دنیا کے 20 بڑے ممالک میں شامل ہے عثمان الشاہین آٹھ سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے گا اور فریضہ حج ادا کرے گا.
