(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
وزارت حج وعمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے مطابق رواں سال صرف سعودی عرب میں مقیم سعودی شہری اور غیر ملکیوں کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی.حج ادا کرنے والوں کی تعداد 60 ہزار افراد تک محدود کر دی گئی ہے.سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر کسی بھی دوسرے ملک کے افراد کو حج کی اجازت دینے سے قاصر ہیں.
حج کے لیے آنے والے تمام افراد کو ویکسین لازمی کروانا ہو گی جبکہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا.. 18 سال سے کم عمر جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہر گز حج کی اجازت نہیں دی جائے گی.
متعلقہ اداروں کے راہنما باہمی مشاورت سے حکمت عملی سر انجام دیں گے، حج کرنے اور کروانے والوں کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لۓ بہترین انتظامات کئے جائیں گے.
