Haji Abdul Hameed Sharif 231

پاکستان انٹرنیشنل اوورسیز فورم کے صدر عثمان حاجی عبدالحمید شریف کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پر تکلف و پر وقار تقریب جدہ  کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی

رپورٹ (عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جسمیں پاکستان انٹرنیشنل اوورسیز فورم کے چئرمین محی الدین خان (سعودی عرب چیپٹر)، جنرل سکریٹری ڈاکٹر روزینہ شاہین ، ،سکریٹری انفارمیشن و میڈیا منیجمنٹ عتیق الرحمان ،  نائب صدر ریاض باجوہ، ڈپٹی سکریٹری انفارمیشن و میڈیا منیجمنٹ شعیب الطاف راجہ ابو صائم ، سکریٹری آئی ٹی و ایچ آر سید زبیر الدین، مرکزی آفس سکریٹری عارف زیب تنولی ، ڈائریکٹر ٹریڈ اینڈ بزنس شاہد لطیف شیخ، مرکزی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر افسر احتشام، جان محمد، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محترمہ انجم رانا، ہیڈ آف ویلفئر کمیٹی نصر اقبال سردار خان، جوائنٹ سکریٹری عبداللہ رحمان، ممبر ندیم صدیقی، اور ممبر چودھری خالد کے علاوہ پاکستان یکجہتی فورم کے رہنماؤں جناب ریاض بخاری ،اکرم گجر ،اظہر وڑائچ کے علاوہ یحیی اشفاق ، نے بھی شرکت کی-
فورم کے صدر عثمان حاجی عبدالحمید نے اپنے دورہ اسلام آباد کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب سے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے صدر فورم نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صاحب اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں مفید رہیں۔  بہت جلد پی آئی او ایف کا وفد اسلام آباد کا دورہ کرئے گا۔
عشائیہ میں موجود ریاض بخاری چودھری اکرم نے بھی پی آئی او ایف کے صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جو کوششیں اس پلیٹ فارم سے ہورہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں