مسلح افراد نے گھر میں گُھس کر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کر دیا۔ 323

ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل علاقے کی فضا سوگوار

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
تفصیلات کے مطابق ایک ہی گھر کے سات افراد کو قتل کیے جانے کا یہ افسوسناک واقعہ چمکنی کے علاقہ چوہا گجر میں پیش آیا۔ جہاں مسلح افراد نے ایک گھر میں گُھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں، مقتولین میں جلال، سلمان، سلیم، حبیب اللہ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو شامل ہیں، وقوعہ کے وقت گھر کا سربراہ ابراہیم گھر پر موجود نہیں تھا۔اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ابراہیم خان سکنہ پندو روڈ کے گھر پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ابراہیم کے تین بیٹے جلال، سلمان، سلیم، ابراہیم کا بھائی حبیب اللہ ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو زوجہ ابراہیم متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جائے حادثے سے پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جس کے لیے متعلقہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن نے بھی واقعہ کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی چمکنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ دوسری جانب پولیس جی ایس ایم لوکیٹرز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ واقعہ کے بعد سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں