Gujranwala students take to the field in favor of Indian Muslim students 279

بھارت کی مسلمان طالبات کے حق میں گوجرانوالہ کی طالبات میدان میں آگئیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
بھارت کی مسلمان طالبات کے حق میں گوجرانوالہ کی طالبات بھی میدان میں آگئی ایس گروپ آف کالج کلاسکے کیمپس کی طالبات کا حجاب پہن کر بھارت کے خلاف احتجاج۔ طالبات نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر لکھا تھا کہ حجاب ہمارا حق ہے ۔طالبات کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمان طالبہ کو سلامی پیش کرتے ہیں جس نے ہندوؤں کے مشتعل جتھے کا دلیری سے مقابلہ کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان اور یقین ہے کہ حجاب میں ہی مسلمان عورتوں کی حفاظت ہے۔
ھندوستان کی ریاست کرناٹک میں کالج کے باہر ھندوؤں کے ایک جتھے نے مسلم طالبہ کو گیرلیا اور باحجاب طالبہ شیرنی بن گئ اور بلند آواز میں اللہ ھو اکبر کے نعرے لگانے لگ گئ اور مودی کی غنڈہ ریاست کو منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستانی قوم ھندوؤں کی اس وھشت اور بر بریت کی پر زور مزمت کرتے ھیں اور
جس بہادری کے ساتھ مسلم طالبہ نے ھندوؤں کے جتھے کا مقابلہ کیا اس پر پوری امت مسلمہ اور پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں