گجرات پولیس تھانہ دولت نگر نے اغواء کے مقدمے کا معمہ حل کر لیا 280

گجرات پولیس تھانہ دولت نگر نے اغواء کے مقدمے کا معمہ حل کر لیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

نوجوان کو قتل کے بعد نعش نہر میں بہا دی گئی تھی
تفصیلات کے مطابق مورخہ08.07.21کو تھانہ دولت نگر کے علاقہ جمن کے رہائشی پرویز اختر نے تھانہ دولت نگر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 18سالہ بیٹا شاویز عرف شیبی گھر سے چکوڑی شیر غازی لالہ موسیٰ میلے پر جانے کا بتا کر گیا اور واپس نہ آیا۔شبہ ہے کہ اسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے۔جس پرایس ایچ او تھانہ دولت نگر SIافضال بیگ نے فوری طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او گجرات عمر سلامت کو دی جنہوں نے وقوعہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ امتیاز احمد،ایس ایچ او دولت نگر اور دیگر پولیس افسران کی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت کی کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد مغوی کو ٹریس کیا جائے، جس پر خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور محکمانہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوان کے اغواء میں ملوث 4ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ آصف عرف عباس 2۔ناظم عباس پسران عنائیت 3۔شمعون عباس ولد آصف سکنائے جمن4۔عمیر ولد افضل سکنہ ٹبی چیچیاں شامل ہیں۔
جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیاکہ شاویز عرف شیبی ملزم آصف عرف عباس کی بیٹی کا اکثر پیچھا کرتا تھا وقوعہ کی رات مقتول انکی چھت پر چڑھ آیا جس کو ہم نے قابو کر لیا اور اس پر پہلے تشدد کرتے رہے اور بعد ازاں فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بوری بند نعش کو گاڑی میں ڈال کر ساروکی نہر میں پھینک دیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور ملزمان کے انکشاف پر مقتول کی نعش بھی ساروکی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں