(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنےکی اجازت دے دی تاہم پی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوش خبری آگئی ،سعودی عرب آنے والوں کوملک میں منظورشدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی ، چینی ویکسین کی دو خوراکوں کےساتھ ایک بوسٹرخوراک لگوانی ہوگی۔سعودی حکام کی جانب سےپی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی عرب میں منظورشدہ ویکسین میں فائزراور آسٹرا زینیکاشامل ہیں جبکہ سعودی حکام نے موڈرنا اور جوہنسوں ویکسین کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔