چارسدہ کے تحصیل شبقدر حلیمزئی میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ جرگہ 272

چارسدہ کے تحصیل شبقدر حلیمزئی میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ جرگہ

شبقدر (عدنان تابش) حلیمزئی میں مقامی مشران نے منشیات فروشوں کے خلاف مقامی سطح پر گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا۔ جرگہ میں متفقہ طور یہ فیصلہ کیا گیا، کہ علاقے سے منشیات خصوصاً آئس اور منشیات فروشوں کی مکمل بیخ کنی کے لئے قومی اور قانونی طور پر کوششیں کریں گے اور اس سلسلے میں مقامی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا۔ جرگے میں ایس ایچ او اور ڈی ایس پی شبقدر نے بھی حصہ لیا۔ ڈی ایس پی شبقدر فارق زمان خان نے واضح کیا کہ وہ مقامی مشران کے ساتھ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گے، اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن قانونی طریقہ اختیار کریں گے۔ جرگہ نے آخر میں منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں کی روک تھام کے لئے “الفتح” کے نام سے مشران اور نوجوانوں پر مشتمل تنظیم کی بنیاد بھی رکھ دی۔

چارسدہ کے تحصیل شبقدر حلیمزئی میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ جرگہ
چارسدہ کے تحصیل شبقدر حلیمزئی میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ جرگہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں