grand function was organized at Hara Model Public School on September 6 200

6 ستمبر کے حوالے سے حرا ماڈل پبلک سکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ عدنان تابش : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

6 ستمبر کے حوالے سے حرا ماڈل پبلک سکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جسکے مہمان خصوصی عمر موٹر کے ایم ڈی و چیف آف ڈیڈل بہادر خان تھے حرا ماڈل سکول کے بچوں نے 6 ستمبر کے حوالے سے پرجوش تقاریر ،ٹیبلوز اور ملی نغموں سے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے ۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے علاوہ گاؤں تایا جدید اور علاقے کے دیگر معززین بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے تھے مہمان خصوصی سمیت دیگر معززین کیلئے شاندار استقبال کا اہتمام بھی کیا گیا تھا.
یاد رہے کہ اس شاندار پروگرام کا اہتمام محمد عاصم خان پرنسپل حرا ماڈل پبلک سکول اور سر بلند خان نے کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں