grand event was organized for Pakistanis working on the Riyadh Metro project 171

ریاض میٹرو پراجیکٹ پر کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بہت بڑی تقریب کا اہتمام جسمیں پاکستانی سفارت خانہ ریاض کے عملہ نے شرکت کی

رپورٹ عالم خان مہمند

تقریب میں دو ہزار پاکستانی ورکرز، سیمنز، الموبانی، ٹرپل سی، بیکٹل کمپنیوں کی مینجمینٹ اور ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ اور نجم نواز کی شرکت ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سہیل بابر وڑائچ نے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی پیشگی مبارکباد دی۔ انہوں نے وطن عزیز کے حصول میں دی گئی قربانیوں کا ذکر کیا اور بھرپور محنت پر زور دیا۔ ویلفیئر اتاشی نے اور سیز پاکستانیوں کے کردار کی بھرپور ستائش کی۔پروگرام کے اخیر میں پاکستان کے یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں