government reduced the prices of petroleum products 159

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کردی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔
وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی.
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔
اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں