239

حکومت زراعت کے شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے پر عزم ہے.وزیر اعظم عمران خان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کاشتکاروں کو زرعی منصوبہ بندی میں معاونت، معیاری بیج، جدید زرعی مشینری اور آسان قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. حکومت کسانوں کی معاونت سے آئندہ سالوں میں زرعی اجناس کی پیداوار میں مزید اضافے کیلئے کوشاں ہے. وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی پر اعلی سطح کا اجلاس۔ اجلاس میں وزیراعظم نے گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے اضلاع میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے بینکنگ سیکٹر کے ترقیاتی مالیاتی پروگرام کو سراہا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جی ڈی پی میں 19 فیصد حصہ کے ساتھ زرعی شعبہ بہت سے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) یونٹس کے لیے خام مال فراہم کرتا ہے۔ مجموعی طور پر قومی معیشت میں زراعت کا تقریباً 60-65 فیصد حصہ ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کی بنیادی لاگت کو کم کرنے اور ان کی فصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔
اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیہ گردیزی اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں