خانقاہ ڈوگراں میں گوندل الیون کی طرف سے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 182

خانقاہ ڈوگراں میں گوندل الیون کی طرف سے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ٹورنامنٹ میں علاقے بھرسے متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔جیتنے والی ٹیموں میں مہمان خصوصی سٹی صدر پیپلز پارٹی سیٹھ احسان الہی نے انعامات تقسیمِ کیے۔
خانقاہ ڈوگراں میں گوندل الیون کرکٹ کلب کے جانب سے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھرسے کئی نامور ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کافائنل میچ جھنڈ والی الیون اور دیوان ینگ آلیون کے مابین کھیلا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سیٹھ احسان الہی تھے ۔جبکہ دیگر مہمانوں میں سردار محسن ڈوگر، ڈاکٹر عمر آصف، اور آصف راجھا شامل تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ینگ جنریشن ہی پاکستان کا روش مسقبل ہیں انہیں کی وجہ سے پاکستان کا نام روش رہا، اور آئندہ بھی یہ پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ کھیلوں کی گراونڈیں آباد رہیں گی تو نوجوان منشیات اور دیگرجرائم سے محفوظ رہیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں