غالب مارکیٹ پولیس نے گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر حرام کاری میں مصروف 19 مردو زن گرفتار کرلیے 284

غالب مارکیٹ پولیس نے گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر حرام کاری میں مصروف 19 مردو زن گرفتار کرلیے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کے حکم پر پوش علاقوں میں قائم فحاشی کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے۔ ایس ایچ او غالب مارکیٹ راؤ نعیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر گیسٹ ہاؤس،سلیون اور ہوٹل کی آڑ میں حرام کاری میں ملوث 19 مرد و زن گرفتار کرتے ہوئے شراب بھی برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ پوش علاقوں میں گیسٹ ہاؤسز کی آڑ میں قائم غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،معاشرے کو بگاڑ سے بچانے کیلئے شہری بھی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے لاہور پولیس کو ایسے جرائم کے متعلق ضرور آگاہ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں