Fundraising for Shaukat Khanum Cancer Hospital Karachi 252

شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کے لئے پوری دنیا سے فنڈ ریزنگ شروع کردی گئ ہے۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی سے متعلق آگاہی پروگرام جرمنی کے شہر برلن میں منعقد کیا گیا ہے

رپورٹ مہوش ظفر جرمنی (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

شوکت خانم لاہور ،شوکت خانم پشاور کے بعد شوکت خانم کراچی اپنے تعمیر کے آخری مراحل میں ہے.
دسمبر 2023 مئں اس کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔
اسی سلسلے میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شوکت خانم کینسر ہسپتال سے متعلق ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں یہاں آباد پاکستانی کمیونٹی کو دعوت دی گئ ہے۔
پروگرام کے حوالے سے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی ٹیم یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے آج جرمنی پہنچی جس میں پاکستان کے مشہور و معروف شخصیت فخر عالم اور نائلہ خان ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ، مارکیٹنگ شوکت خانم کینسر ہسپتال پاکستان سے یہاں تشریف لائے ہیں.
برلن ایئر پورٹ پر پروگرام آرگنائزر طارق جاوید اور زبیر صدیق نے مہمانوں کا استقبال گیا اور انھیں گلدستے پیش کئے.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر عالم نے پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ہمارا شوکت خانم کینسر ہسپتال سے متعلق آگاہی دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو بتایا جاسکے کہ وہاں کس طرح سے کینسر کے مریضوں کا علاج بنا پیسوں کے کس طرح ممکن ہے.
نائلہ خان ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ شوکت خانم کینسر ہسپتال پاکستان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال 20 ارب روپے کا بجٹ درکار ہوتا پے اس پورے سسٹم کو چلانے کے لئے ،اوراس تمام رقم کا بندوبست ہمارے پاکستان میں رہنے والے اور پاکستان سے باہر آبادپاکستانی بھائ اور بہن کرتے ہیں ۔اور کل کا یہ پروگرام بھی اسی کی ایک کڑی ہے.
شوکت خانم کینسر ہسپتال پاکستان کا واحد ہسپتال ہے جہاں کینسر سے جنگ لڑتے مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں