رپورٹ جدہ سعودی عرب۔نمائندہ خصوصی(امداد حسین لک، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جرنلسٹ فورم کےقائم مقام صدر اور معروف صحافی عاطف علی وٹو کی سالگرہ منائ گئ۔ تقریب کاآغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد ہدیہ نعت حافظ عرفان کھٹانہ نے پیش کی -پاکستان مسلم لیگ نون چوہدری محمد اکرم گجر,چیئرمین پاکستان مسلم لیگ کا چوہدری اظہر وڑائچ ,میمن ویلفیئر سوسائٹی صدرشعیب سکندر،سیکریٹری پاک کشمیر قومی یکجہتی ریاض شاہین آفریدی, تنویر خان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاطف علی وٹو اپنی محنت اور لگن سے آج اس مقام پر ہیں وہ اور پاک میڈیا ہمیشہ سے کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاطف علی وٹو نے کہا کہ ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ دیار غیر میں رہتے ہوے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھائیں میں انتہائی شکر گزار ہوں کہ آپ لوگوں نے میری خوشی میں شرکت کرکے میری خوشی کو دوبالا کر دیا
پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے چیئر مین جہانگیر خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکی آمد پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ تقریب میں تمام مہمانوں نے عاطف وٹو کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک نہایت ملنسار اور ہردلعزیز شخصیت قرار دیا تقریب میں قائم مقام جنرل سیکرٹری ثاقب ، فہیم ،خالد گجر,امداد حسین لک , پاکستان تحریک انصاف کےسابق صدر میاں احمد بشیر,احسان گجر ، عمران میمن ,میاں رضوان, اور خدیجہ ملک نے بھی شرکت کی عاطف علی وٹو نے کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے ہمراہ کیک کاٹا اور ڈھیروں نیک تمنائیں اور دعائیں سمیٹ لیں ۔سالگرہ کی اس تقریب کا مزہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی خوشی کے ساتھ دو بالا ہو گیا ۔ ہر شخص خوش نظر آیا اور ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی ۔
190