منڈی بہاوالدین میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر پختہ تجاوات کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز 232

منڈی بہاوالدین میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر پختہ تجاوات کے خلاف بھر پور کاروائی کا آغاز

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیر نگرانی پختہ تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی کے عملے کا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا، کمیٹی بازار صدر بازار اور دیگر سڑکوں سے تجاوزات ہٹا دی گئیں منڈی بہاءالدین میں پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کے حکم پر بلدیہ منڈی بہاءالدین نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کر دیا ہے، بلدیہ منڈی بہاءالدین کے اہلکاروں نے کمیٹی بازار، دیوان چوک، لنڈا بازار صدر بازار سمیت مختلف شہر کے بازاروں سے دوکانوں کے آگے سے تجاوزات ختم کروا دی ہیں جبکہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ جاتی ہے، ریسکیو زرائع ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا کہنا تھا کہ شہری ذمہ دار ہونے کا مظاہرہ کریں اور از خود تجاوزات ختم کر دیں بصورت دیگر انتظامیہ انہیں ختم کر کے بھاری جرمانہ بھی کر سکتی ہے، تاجران کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تاجر برادری کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں