لاہور حلقہ پی پی ایک سو پچاس میں غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے لگنے والے فری میڈیکل کیمپ کے شرکاء کا گروپ فوٹو 212

غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قصور پورہ راوی روڈ میں نئی فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دور حاضر کی مہنگائی میں جہاں شہریوں کو صحت کی سہولت میسر نہیں ایسے میں سستا علاج اور غریب کی لیے فری ادویات ملنا کسی نعمت سے کم نہیں لاہور حلقہ پی پی (150) ایک سو پچاس میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والی غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قصور پورہ راوی روڈ میں نئی فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں معززین علاقہ کے عام مرد و خواتین نے خصوصی شرکت کی اس موقع سابق عوامی کونسلر چوہدری شاہد محمود ،میاں ظہیر احمد ،عثمان بٹ ،رانا نوید اشرف ،جواد بٹ اور دیگر مقررین نے فری ڈسپنسری اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کے زمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی علاج معالجے کے بغیر جینا مشکل کیا ہو چکا ہے علاقے میں فری ڈسپنسری جہاں پچاس روپے کی پرچی کے ساتھ چیک اپ اور ادویات ملنا لائق تحسین اقدام ہے.


نوٹ _ _ لاہور حلقہ پی پی ایک سو پچاس میں غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے لگنے والے فری میڈیکل کیمپ کے شرکاء کا گروپ فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں