Former President Asif Zardari says that very soon we will be the Chief Minister of Punjab 157

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے اتفاق کیا ہے کہ بہت جلدہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا.
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق)چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات کی، ملاقات میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت ہوئی.
دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ بہت جلدہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا ،میٹنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیاگیا،ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے رہنماﺅں کو اہم امور پر بریف کیا،ملاقات میں چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں