پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں سابقہ عہدیداروں نے ورکرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا 370

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں سابقہ عہدیداروں نے ورکرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے ہزاروں ورکرز وزیراعظم عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں سعودی دارالحکومت ریاض میں جدہ اور ریاض ریجن کے سابقہ عہدیداروں کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی پریس کانفرنس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے مشترکہ طور پر انصاف نظریاتی پینل کا اعلان کیا گیا سابقہ عہدیداروں کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پارٹی ڈسپلن کی دھجیاں اڑائی گئیں مگر اب تمام نظریاتی ورکرز نو جولائی کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن جیت کرایک ساتھ ملکر پارٹی کو منظم اور احسن طریقے سے چلائیں گے پریس کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر ان کی درینہ مطالبے کو پورا کیا ہے اور سمندر پار پاکستانی عمران خان کا ہراول دستہ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے اور ملکی ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور عوامی مسائل بھی حل ہو رہے ہیں اور معیشت بھی اب تیزی کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے پریس کانفرنس سے عبدالقیوم خان، اظہر اقبال وڑائچ، تنویر صدیق خان، احمد بشیر، عبداللہ ملک، بخت شیر خان، فرح زاہد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں