سابق ایم ایل اے چوہدری شوکت وزیر علی نے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا 334

سابق ایم ایل اے چوہدری شوکت وزیر علی نے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا

سیالکوٹ رپورٹ(نمائندہ خصوصی افتخار الحق کھٹانہ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
چوہدری وزیر علی مرحوم کے صاحبزادے چوہدری شوکت وزیر علی نے سینکڑوں کارکنان اور معززین علاقہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا اس موقع پہ چوہدری شوکت وزیر علی نے کہا کہ میرے حلقہ کی عوام میرا حقیقی سرمایہ ہونے کے ساتھ میرا فخر ہے جس نے ہر پل میرے ساتھ کھڑے ہو کر بے پناہ اور بے لوث محبت کا مظاہرہ کیا بے لوث محبت اور اپنے بزرگوں کے سایہ شفقت میں آج پھر آپ کے درمیان کھڑا ہوں مجھے یقین ہے میرے چاہنے والے مجھے ہمیشہ کی طرح مکمل سپورٹ کریں گے آپ کا اعتماد اور پیار ہی میری اصل جیت ہے میری ہمیشہ سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے والد محترم چوہدری وزیر علی (مرحوم) کے نقش قدم پر چل کر اپنے علاقے کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر سکوں میں آپ سب کا بے حد شکر گزار ہوں آپ اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے ہیں اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں