سابقہ انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب ونگ الریاض شہباز احمد شہزاد کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت 228

سابقہ انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب ونگ الریاض شہباز احمد شہزاد کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر وڑائچ اور صدر پی ایم ایل ق ریاض ریجن امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ ‫پاکستان مسلم لیگ ق کا ہر ایک کارکن اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں رواداری اور خدمت کو فروغ دے رہے ہیں، ان کا مشن تھا جو بات کریں اس پر خود بھی عمل کریں۔ انکا مذید کہنا تھا کہ نئے آنیوالے کارکنوں سے پارٹی مذید متحرک ہو گی۔‬

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونیوالے کارکن شہباز احمد شہزاد، سید سعید مختار اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اس جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے دور حکومت میں جو ترقی کی راہیں ملک خداداد میں رواں ہوئیں اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، یہ وہ ترقی تھی جو گراونڈ لیول سے ہوتی ہوئی جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب ہر جگہ اپنے نقوش چھوڑتی گئی، پی ایم ایل ق کے پلیٹ فارم سے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں