Former Chairman PML-N Gulf Sardar Khalid Mahmood 242

سابق چئیرمین مسلم لیگ ن گلف سردار خالد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان سے کپٹن حسین خان شہید کے سالانا پروگرام میں بد اخلاقی کی گئی اس کی بھرپور مزمت کرتا ہوں

الدمام ( صغیر برقی، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

سابق چئیرمین مسلم لیگ ن گلف سردار خالد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان سے کپٹن حسین خان شہید کے سالانا پروگرام میں بد اخلاقی کی گئی اس کی بھرپور مزمت کرتا ہوں ۔سردار محمد یعقوب خان صاحب بڑی سیاسی بصیرت کے مالک ہیں اور عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے ہیں معاشرے کے اندر اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے مگر طریقہ کار انسانیت والا ہو کوئی عناصر یہ سمجھ لے کہ میں کسی کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آکر شہرت کما لوں گا یہ ناممکن ہے سستی شہرت کی خاطر یہ کام کیا گیا اس سے اسکی اپنی تربیت پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔ کیپٹن حسین خان شہید کمیٹی سے پرزور اپیل کرتے ہیں ایسے بدزبان بد اخلاق کرداروں کو فیل فور عہدے سے فارغ کیاجائے ایسے کردار کے مالک علاقے و قبیلے کے لیے بد نما داغ ہیں ۔سابق صدر و وزیراعظم آذاد کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا سردار محمد یعقوب خان کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتا ہوں جہنوں نے ایسے عناصر کی طرف توجہ ہی نہیں دی کیپٹن حسین خان شہید کا نام استعمال کرتے ہوئے اگر یہ حال ہے تو ہمیں بحثیت معاشرہ ضرور اس پر نظر رکھنی ہو گی کیپٹن حسین خان شہید نے اس لئے قربانی نہیں دی تھی ۔کسی کے برا چاہنے سے کسی کے قدکاٹ میں کمی نہیں ھوتی۔ سردار محمد یعقوب خان کو اللہ تعالی نے عزت دی ہے۔ انھوں نے آزاد کشمیر کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔ بطور ممبر اسمبلی آج بھی وہ عوام کے دلوں میں ہیں اور رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں