(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاکستان۔بحرین مشترکہ وزراتی کمیشن کے دوسرے سیشن میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کے دوران فریقین ماہرین کی سطح پر بالخصوص تجارت،سرمایہ کاری،توانائی،اوورسیز ایمپلائمنٹ،زراعت،اطلاعات و نشریات،سیاحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحرین کی قیادت کے علاوہ بحرین کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اوردو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کرینگے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ بحرین سے دونوں برادر ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے.