اپوزیشن جماعتوں کا عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی ایک اور کوشش ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی 270

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مصر کے سفیر طارق دہروگ نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات میں فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصر کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ مصر خطے کا ایک اہم ملک ہے،مصر کا استحکام خطے میں خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،صدر عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں مصر سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے،صدر السیسی اور وزیر خارجہ سے سود مند ملاقاتیں ہوئیں.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مصری وزیر خارجہ سامع حسن شکری کے دورہ پاکستان کےمنتظر ہے ہیں۔ اس موقع پر مصر کے سفیر کی جانب سے وزیر خارجہ کو پاکستان اور مصر کے تعلقات کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں