وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گرین لائن کی طے شدہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 243

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چین روانگی سے قبل ویڈیو پیغام

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

میں آج چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں،
میری چین کے وزیر خارجہ اسٹیٹ قونصلر وانگ ژی کے ساتھ ملاقات ہو گی، سیکرٹری خارجہ و دیگر سینئر افسران میرے ہمراہ ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے، اس ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹیجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا، ہمیں افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا ، سی پیک پراجیکٹس پر اب تک ہونیوالی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ہماری تفصیلی نشست ہو گی، انشاء اللہ اس دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،
پاک چین دوستی، جو اپنی ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے وہ انشاءاللہ آنیوالے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں