وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاشقند میں وزیر اعظم ازبکستان عبداللہ آریپوف سے ملاقات 227

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاشقند میں وزیر اعظم ازبکستان عبداللہ آریپوف سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ازبکستان کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ طرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
وزیر خارجہ نے جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم ازبکستان کو مبارکباد دی وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ازبکستان اور اس کانفرنس میں شرکت،سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ، معاشی شراکت داری اور خطے میں اقتصادی، تجارتی و کثیر الجہتی روابط بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا، #Pakistan ?? #Uzbekistan ??

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں