وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزاایوف کیساتھ ملاقات 290

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزاایوف کیساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر خارجہ نے ازبک صدر کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ء ازبکستان کا حوالہ دیتے ہوئے، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا
ازبک صدر شوکت مرزاایوف نے وزیر خارجہ کو ازبکستان آمد پر خوش آمدید کہا ازبک صدر نے کہا کہ ازبکستان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مراسم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے
ازبک صدر نے کہا کہ ازبکستان، پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص ٹرانسپورٹ اور رابطہ سازی (Connectivity ) کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے وزیر خارجہ نے ازبک صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیاہمیں توقع ہے کہ افغان قیادت، اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی جانب بڑھے گی تاکہ خطے میں مضبوط تجارتی و اقتصادی روابط کی راہ ہموار ہو سکے، ازبک صدر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ افغانستان میں قیام امن سے خطے میں تجارت، معیشت اور روابط میں بہتری کے امکانات پیدا ہوں گے
ازبک صدر نے کہا کہ وہ اگلے ماہ دوشنبے، تاجکستان میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان خان کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں
واضح رہے کہ وزیر خارجہ کا یہ چار ملکی دورہ، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں، علاقائی سطح پر، مشاورت کے ذریعے، متفقہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی عملی کوششوں کا حصہ ہے#Pakistan ?? #Uzbekistan ??

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں