(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوشنبے تاجکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ ملاقات
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان، روس کے ساتھ طویل المدتی اور کثیرالجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی
پاکستان، افغان قیادت میں، افغانوں کو قبول، افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے، مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا.
Pakistan ?? Russia ?? SCO
