وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوشنبے، تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر قزاقستان کے وزیر خارجہ مختار تیلوبردی سے ملاقات 237

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوشنبے، تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر قزاقستان کے وزیر خارجہ مختار تیلوبردی سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان اور قزاقستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات مشترک مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں،دونوں وزرائے خارجہ نے، شنگھائی تعاون تنظیم اور سیکا سمیت پاکستان اور قزاقستان کے مابین، بین الاقوامی فورمز پر، دو طرفہ تعاون کی تعریف کی بین الاقوامی فورمز پر ، باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے، پاکستان اور قزاقستان کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی اور مماثلت خوش آئند ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے پاکستان اور قزاقستان کے مابین کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کے لئے، باقاعدگی کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط اور اجلاسوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا
علاقائی روابط کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اور قزاقستان کو مل کر اس حوالے سے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قزاقی ہم منصب کو وزیراعظم عمران کے “جیو اکنامک وژن” کے خدوخال سے آگاہ کیا قزاقی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی، اقتصادی و دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دو طرفہ فورمز کو مزید فعال آور متحرک بنانے کی ضرورت ہےدونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا
مخدوم شاہ محمود قریشی نے قزاقستان کے وزیر خارجہ کو افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں سے آگاہ کیا
قزاقستان کے وزیر خارجہ نے، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے دونوں ممالک کے مابین مختلف اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں اور مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا
Pakistan ?? Tajikistan ?? Kazakhstan ??

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں