وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ای سے ملاقات 274

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ای سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے دوشنبے، تاجکستان میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، سی پیک، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
‏وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، چینی وزیر خارجہ سے آج اپر کوہستان کے علاقے داسو میں ڈیم منصوبے کے قریب پیش آنے والے بس حادثے اور چینی شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا
پاکستان اور چین ’آئرن برادرز‘ ہیں، ’سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت داری‘ کے عظیم بندھن میں بندھے ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے مفادات کے معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیر خارجہ کو کمیونسٹ پارٹی چین کے قیام کے 100 سال پورے ہونے پر مبارک دی دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال پورے ہونے کے موقعے کو شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں۔ اعلی سطحی رابطے اور ملاقاتیں دونوں ممالک کی ’فولادی دوستی‘ کا طرہ امتیاز ہے۔ کورونا وبا کے دوران بھی دونوں ممالک کے قریبی رابطے اور دوطرفہ تعلقات وباہمی دلچسپی کے امور پر ہم آہنگی برقرار رہی۔ چین اور پاکستان کے تعلقات خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کی بنیاد ہیں۔ سی پیک دونوں ممالک کے لئے تبدیلی کا مظہر منصوبہ ہے۔ کورونا وبا کی مشکلات کے باوجود سی پیک منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب نے افغانستان میں تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاافغان تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے ،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعیت کے حامل، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کے لئے تمام افغان فریقین مل کر کام کریں۔ پاکستان پرامن ومستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے تنازعہ جموں وکشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا تمام سطحوں پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا
#Pakistan ?? #China ?? #Tajikistan ?? #SCO

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں