وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے موقع پر، کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح کے ساتھ ملاقات 155

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے موقع پر، کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح کے ساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا گیا
پاکستان اور کویت کے درمیان یکساں مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان، اپنی جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پاکستان اور کویت کے مابین تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، کلچر اور فوڈ سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں،
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان تعاون کیلئے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز پر بھی تبادلہ ء خیال کیا مجوزہ طور پر اس مشترکہ کمیشن کی سربراہی پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ مشترکہ طور پر کریں گے
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کویت کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا
#Pakistan ?? #Kuwait ?? #Uzbekistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں