(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
چین کے وزیر خارجہ اسٹیٹ قونصلر وانگ ای نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا دونوں وزرائے خارجہ کے مابین محبت بھرے جملوں کا تبادلہ بھی کیا گیا
چین کے وزیر خارجہ نے ان کی دعوت قبول کرنے اور چین کے دورہ پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ابھی کچھ ہی دیر میں پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہو گا
ان مذاکرات کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات، سی پیک پراجیکٹس کی نوعیت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہو گی ان مذاکرات میں اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل، پاکستان اور چین کی قیادت کی جانب سے اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کا مظہر ہے ان مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے،
#Pakistan ?? #China ?? #CPEC