پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ 12 مئی کراچی پر پیغام 196

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹوکے گروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطح کے ورچوئل اجلاس سے خطاب

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا سلسلہ شروع کرکے پوری دنیا کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا کہ جس سے ترقی کا سفر تیز ہوگا، وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیاں اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے دنیا کے ممالک پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، مجھے تشویش ہے کہ عالمی برادری نے اس دنیا کی ترقی کے جن اہداف کے حصول کی کوشش کی، وہ کامیاب نہ ہوسکی، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں شامل ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کی معیشت مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، ترقی یافتہ ممالک ویکسین کی فراہمی، خوراک اور توانائی کی پیداوار میں اضافے کے لئے بھی ترقی پذیر ممالک کا ساتھ دیں، عالمی برادری کو دنیا کی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی برادری کو سالانہ کم از کم 100 ارب ڈالر فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرنا ہوگا، چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے، اقتصادی راہداری پر تیزی سے عمل درآمد پاک چین دوستی کو ایک نئی نہج پر لے جانے کا ایک ذریعہ ہے، پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں فعال کردار ادا کرکے پوری دنیا کے انسانوں کی فلاح کی کوششوں میں عالمی برادری کے ساتھ ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں