امریکی تاریخ میں پہلی بار ٹائمز سکوائیر نیویارک میں نماز تراویح ادا کی گئی، خاتون ممبر کانگریس گریس مِنگ کی مبارکباد 222

امریکی تاریخ میں پہلی بار ٹائمز سکوائیر نیویارک میں نماز تراویح ادا کی گئی، خاتون ممبر کانگریس گریس مِنگ کی مبارکباد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

نیویارک مین ہیٹن، نیویارک کے معروف سیاحتی مرکز ٹائمزسکوائئر میں امریکی تاریخ میں پہلی بار گزشتہ رات نماز تراویح ادا کی گئی۔ جس میں مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ روح پرور نظارہ دیکھنے کے لئے دینا بھر سے آئے سیاح رک رک کر مسلمانوں کو نماز ادا کرتے دیکھتے رہے۔ سیاح اس موقع پر تصاویر بھی بناتے رہے۔ نیویارک سٹی انتظامیہ نے خصوصی طور پر اس ایونٹ کی اجازت دی تھی۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کے اس ایونٹ کو امریکہ سمیت دنیابھر کے سوشل، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے نمایاں کوریج دی۔
علاوہ ازیں نیویارک سٹی کے علاقے کوئینز کے کانگریس ڈسٹرکٹ-6 سے خاتون ممبر کانگریس گریس مِنگ نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو ان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی ہے. گریس منگ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں امریکہ سمیت دنیا بھر میں اورخصوصاً اپنے حلقہ انتخاب میں بسنے والی کوئنز کی مسلم کمیونٹی کو مبارک دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
کانگریس وومن گریس مِنگ کے حلقہ ڈسٹرکٹ-6 میں 47 فیصد سے زائد ایشیائی کمیونٹی آباد ہے. نیویارک کا یہ واحد حلقہ ہے جس کی 52 فیصد سے زائد آبادی کی پیدائش بیرون ممالک ہوئی ہے. ملٹی کلچرل اس حلقے میں مسلمان کمیونٹی خصوصاً پاکستانی و بنگلہ دیشی کمیونٹی بڑی تعداد میں آباد ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں