انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبکاروبارملٹی میڈیا

آٹے کا تھیلا 500روپے مہنگا فروخت

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

مارکیٹ میں10کلو والا تھیلا سرکاری نرخ 905روپے پر دستیاب نہیں .بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر فروخت ہونے والا10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی کمی کے باعث15کلو گرام فائن آٹے کے تھیلے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہو گیا .

دو ہفتے قبل15کلو گرام کا تھیلا 1300روپے میں فروخت ہو رہا تھا لیکن اب ہول سیل مارکیٹ میں 1800روپے جبکہ پرچون میں 1920روپے میں فروخت ہو رہا ہے .

آٹے کی قیمت میں 40 روپے فی کلو گرام اضافہ سے شہری پریشان ہیں. تمام مارکیٹوں میں نرخ نامہ بھی آویزاں ہیں لیکن 10 کلو گرام اور 20 کلو گرام والا تھیلا پرچون میں دستیاب ہی نہیں .

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ سے 10کلو والا آٹے کا تھیلا نہیں مل رہا ، 15کلو گرام کا فائن آٹا 1800روپے میں ہول سیل مارکیٹ سے مل رہا ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے