ضلع قمبر شہدادکوٹ میں سیلاب: پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت تنظیمی اجلاس 150

ضلع قمبر شہدادکوٹ میں سیلاب: پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت تنظیمی اجلاس

رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نوڈیرو ہاوَس لاڑکانہ میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی ضلع قمبر شہدادکوٹ کے عہدیداران کی شرکت،اجلاس میں پی پی پی ضلع قمبر شہدادکوٹ قمرالدین گوپانگ اور تعلقہ صدور اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ،اس موقعے پر ایم پی اے سعدیہ جاعید اور پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری بھی موجود تھے،پارٹی رہنماوَں نے ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان پر بریفنگ دی.
اجلاس کے دوران فریال تالپور کو ضلع قمبر شہدادکوٹ میں پارٹی کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں ہر سیلاب متاثرہ خاندان کی امداد کے لیے پہنچیں گے، فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی کارکنان امدادی سرگرمیوں میں انتظامیہ سے تعاون کریں، متاثرین تک بلاامتیاز امدادپہنچانے کو یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں