پشاور تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں پلاٹ کے تنازعے پر پانچ افراد قتل 255

پشاور تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں پلاٹ کے تنازعے پر پانچ افراد قتل

عدنان تابش ( رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پشاور تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں پلاٹ کے تنازعے پر پانچ افراد قتل ایک شدید زخمی
پشتخرہ بالا میں پلاٹ کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران کسی بات پر فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار نکال لئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے حیدر آفریدی، کاشف آفریدی اور واحد گل جبکہ فریق دوم سے اصغر آفریدی اور امیر بہادر جاں بحق ہوگئے۔
فریق اول سے عرفان نامی شخص بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہو چکا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں