عدنان تابش ( رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
چارسدہ : مقتولین اپنے تاریخ کے لئے آئے ہوئے تھے اور اپنے وکیل کے ساتھ چیمبر میں بیٹھے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ مقتولین کی نعشوں کو چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ قاتل اور مقتول آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں۔ ڈی پی او چارسدہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس جیسے سخت سیکیورٹی کے حامل حساس جگہ میں فائرنگ اور دو افراد کے قتل نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دئے ہیں۔
