انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبملٹی میڈیا

ایف آئی اے کی کارروائی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران گرفتار

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے.

ذرائع کے مطابق گرفتار افسران کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انہیں کل لاہور کی ضلعی کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گرفتار افسران کی جانب سے معروف سینیئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوں گے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر ملزمان نے اپنے قانونی دفاع کے لیے میاں علی اشفاق کو وکیل مقرر کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے