199

فیروز والہ رجسٹرار آفس میں پانچ روز سے کام ٹھپ ہو کر رہ گیا سائلین خوار کوئی بیان لینے کے لیے تیار نہیں

فیروز والہ لاہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ) 

رجسٹری برانچ کب اور کس آفس میں کام کرئے گی متعلقہ افسران اس بات کا فیصلہ نہ کر سکے تحصیل کونسل کالا شاہ کاکو بلڈنگ میں جانا سائلین کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں باوثوق ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل فیروز والہ بار کے ذمہ داران وکلاء برادری نے کالا شاہ کا کو رجسٹری برانچ واپس کچہری لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہر قسم کا کام بند کر دیا تھا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ سے مطالبہ کیا کہ جب تک رجسٹری برانچ کا عملہ فیروز والہ کچہری واپس نہیں آئے گا کسی قسم کا کوئی بیان یا رجسٹری سے متعلق کام نہیں ہوگا تحصیل کونسل کالا شاہ کاکو بلڈنگ  میں رجسٹری برانچ شفٹ ہونے کی وجہ سے وکلاء اور شہریوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نہ شہریوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ ہے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی میسر ہے جب سے رجسٹری برانچ بند ہوئی ہے رجسٹری برانچ کا عملہ نہ کالا شاہ کاکو برانچ میں کام کر رہا ہے نہ ہی فیروز والہ کچہری میں کوئی کام کرنے کو تیارہے شہریوں اور وکلاء برادری کا رجسٹری برانچ کچہری فیروز والہ میں واپس لانے کا مطالبہ برقرار کار سرکار میں مداخلت کوئی پوچھنے والا نہیں رجسٹری برانچ بند ہونے سے حکومتی خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا خسارا ہو رہا ہے کوئی اس معاملے کو حل کرنے کو تیار نہیں. 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں